نواز شریف کو دل کے آپریش کے بعد جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

وہ جنیوا کے ایک ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور ہرلحاظ سے تندرست ہیں

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی

لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قاید نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔
فیملی ذرائع نے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے انکا کا علاج کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *