تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا،تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بھی بڑی تبدیلی آگئی
نوٹیفکیشن میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان آزاد قرار
سٹاف رپورٹر نوائے وقت، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیا گیا ہے، تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔