لائیو: ڈرتے ہیں بندوقوں والے اک نہتی لڑکی سے:26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

علیمہ خان وارنٹ کی تعمیل ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئیں، ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے، عدالت پیش نہیں ہوتی، جج

کورٹ رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک اور تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے، عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت پیر 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *