نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ ،فوٹوز:راجہ طارق محمود خان
لندن:کشمیری حریت راہنما یاسین ملک کی بھارتی جیل سے آزادی کے حق میں لندن میں گانا “فری یاسین ملک” لانچ کر دیا گیا۔ گانا ترک نژاد عالمی شہریت یافتہ رائیٹر اور سونگ پروڈیوسر ٹورگے ایوران Turgay Evren نے پریس کانفرنس میں لانچ کیا۔ یاسین ملک کا یہ گانا مائیکل جیکسن کے ساتھ کام کرنے والی گلوکارہ ڈیلا مائر نے اپنی دلکش آواز میں گایا ہے۔ایوران اس سے قبل کشمیر پر دس گانے لانچ کر چکے ہیں۔
لندن میں حریت راہنما یاسین ملک پر گانے “فری یاسین ملک” کا پریمئر ہوا۔ پریمئیر میں جے کے ایل ایف کی قیادت اور گانے کے خالق ٹورگے ایوران نے شرکت کی۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایوران عالمی شہریت یافتہ رائیٹر اور گانا پروڈیسر ہیں۔ گانے کے پریمئیر میں لندن میں جے کے ایل ایف کے ڈپلومیٹک بیورو محمود حسین، صنور حسین، محمود فیض، لندن پرانچ جے صدر افتخار شریف، ادریس اقبال، تیمور علی ذولفقار ، عمر اسحاق اور سیئنر کشمیری قیادت نے شرکت کی۔ ترکی نژاد رائیٹر اور سانگ پروڈیوسر ٹوگے ایوران نے مزاحمتی جدوجہد کی تائید میں قبل ازیں فلسطین پر پانچ اور کشمیر پر دس سانگ ریلیز کیئے ہیں جن میں “کشمیر از مائی نیم، اور آئی ایم کشمیر” کے مقبول گانے شامل ہیں۔ یہ گانے انگلش زبان میں ہیں تاکہ دنیا تک کشمیر کی آزادی کا پیغام پہنچے۔ عربی، کشمیری اور اردو زبان میں بھی “وی ول ناٹ گیو اپ” کے نام سے ایک گانا ریلیز کیا گیا۔ ایوران کے کشمیر پر گانوں کو ممتاز پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیا نے بھی اپنی آواز دی ہے۔ ایوران کے آن لائن پلیٹ فامز پر ایک گانے کے دس ملین سے زائد ویوز ہیں۔ ایوران نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک نڈر بیباک راہنما ہیں ان کو سرچ کر کے ان پر گانا بنایا گیا ہے۔ یاسین ملک نے جیل میں ہیں ان کی بہت قربانیاں ہیں۔