رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
کویت: اردو چرچ کی جانب سے کویت میں پاکستانی ایمبیسی کے تعاون سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے ایمبیسڈر ظفر اقبال اور حمزہ توقیر اور کویت میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں ارشد نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب میں ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعائیں مانگی۔ چیئرمین نرسنگ کونسل جلال الدین سعید اختر میڈیا کوارڈینیٹر آصف رضا، ڈاکٹر شلون عارف جارج سلمون شہباز بھٹی اور یوسف مسیح کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے مسیحی برادری نے شرکت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔