ٹوبہ ٹیک سنگھ: ویمن ہاکی فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز، قومی و بین الاقوامی شخصیات کے حوصلہ افزا تاثرات،آل پاکستان گوجرہ ہاکی ٹورنامنٹ 31 دسمبر تک جاری رہے گا

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹیک سنگھ میں ویمن ہاکی فیسٹیول نے کھیلوں کے شائقین اور نوجوان کھلاڑیوں میں نیا جوش بھر دیا۔ فیسٹیول کی مینجمنٹ نے یو ایس اے جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ مزمل ملک اور یو ایس اے جونیئر ہاکی ٹیم کی پلیئر ایریسن کی جانب سے دیے گئے قیمتی تصدیقی پیغامات اور حوصلہ افزا تاثرات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کو بچیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعتماد، رہنمائی اور حوصلے کا مضبوط پیغام قرار دیا گیا۔
دوسری جانب ساہیوال ڈویژن کی گرلز ہاکی ٹیم منیجر شہزادہ عالمگیر اور کوچ طاہر محمود کی زیرِ نگرانی گوجرہ پہنچ گئی ہے۔ منیجر شہزادہ عالمگیر کے مطابق ٹیم 27 دسمبر کو اسلام آباد، 28 دسمبر کو کراچی اور 29 دسمبر کو گوجرہ اسپورٹس گراؤنڈ میں میچز کھیلے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ساہیوال کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کی طرح ڈویژن کا نام روشن کرے گی، ان شاء اللہ۔
آل پاکستان گوجرہ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 26 سے 31 دسمبر تک منعقد ہوگی، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کریں گے۔ افتتاحی میچز میں لاہور بمقابلہ فیصل آباد اور گوجرہ بمقابلہ کراچی کلب آمنے سامنے آئے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق لاہور نے فیصل آباد کو 0-5 سے شکست دی جبکہ گوجرہ نے کراچی کو 0-2 سے ہرایا۔
یہ فیسٹیول نہ صرف خواتین ہاکی کے فروغ کی عملی مثال ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کا مضبوط پلیٹ فارم بھی ثابت ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *