رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت لندن
ٹوبہ ٹیک سنگھ/ گوجرہ :آل پاکستان گوجرہ ہاکی ٹورنامنٹ 31 دسمبر تک جاری رہے گا ۔آج کے میچ کے مہمان خصوصی شہزادہ عالمگیر بیورو چیف ڈان ٹی وی لاہور تھے۔دونوں ٹیموں کا ان سے تعارف کروایا گیا۔ آج کا میچ لاہور اور بہاولپور کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے ڈرا ہو گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ٹورنامنٹ خواتین ہاکی کے فروغ کی عملی مثال ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کا مضبوط پلیٹ فارم ہے۔والدین کو بھی چاہیے اپنی بچیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور کھیلوں کے فروغ میں ان کی مدد کرے۔