انجمن شہریان (رجسٹرڈ) جہلم کے انتخابات:راجہ شاہد کا پینل بلامقابلا قرار کامیاب ، صدر راجہ محمدشاہد، نائب صدر اخلاق احمد ،سینیئر نائب صدر، راجہ رضوان سرپرست ،چوہدری محمد عارف سرپرست، ناہید خان چیئر مین، جاجی ظہور عالم بٹ چئرمین منتخب

نمائندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

جہلم:انجمن شہریان (رجسٹرڈ) جہلم کے سال 2026-2027 کے لیے انتخابات مکمل ہو گئے۔راجہ محمد شاہد نے اپنے پینل کے ہمراہ کے ہمراہ کاغزات نامزدگی چیئر مین الیکشن کمیشن کو جمع کروائے۔وقت مقررہ کے آدھاگھنٹے بعد بھی جب مدمقابل کسی فرد نے کاغزات جمع نہیں کروائے تو چیئرمین الیکشن کمیشن حاجی ظہور عالم بٹ نے راجہ شاہد کے پینل کو بلامقابلا قرار کامیاب قرار دیا۔الیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی بلا مقابلہ انتخابات میں انجمن کے آئین و ضوابط نتائج کے مطابق منتخب ہونے والے نئے عہدیداران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا جس میں صدر راجہ محمدشاہد، نائب صدر اخلاق احمد ،سینیئر نائب صدر، راجہ رضوان سرپرست ،چوہدری محمد عارف سرپرست، ناہید خان چیئر مین، جاجی ظہور عالم بٹ چئرمین، مجلس عاملہ شیخ ذوالفقار علی ،کاشف زلفی ، نوید علی، شیخ مظفر، عجب خان ،حاجی اصغر، جنرل سیکرٹری چوہدری عمران شہزاد، فنانس سیکرٹری شیخ زاہد علی، انفارمیشن سیکرٹری، فضل حسین خان رابطہ سیکرٹری محمد شیر خان۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *