اٹلی:پاکستان اوورسیز فری ہینڈ فورم کے تنظیمی عہدیداران میں ردوبدل

الیاس چوہان چیف آرگنائزر یورپ جبکہ رانا افضال، اظہر اکرام، عبدل صمد بالترتیب اٹلی کیلئے صدر، جنرل سیکرٹری اور میڈیا ایڈوائزر نامزد

رپورٹ: محمد الیاس قادری

میلان/اٹلی پاکستان اوورسیز فری ہینڈ فورم کے تنظیمی عہدیداران میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، معروف شاعر محمد شریف چیمہ کی زیر صدارت مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ اجلاس میں فورم کے مرکزی عہدیداران میاں محمد اسلم، مہر محمد عارف ،چوھدری شاہد نذیر گجر، میاں توقیر، شکیل اکرام قریشی، چوھدری شہزاد احمد وڑائچ، چوہدری شاہد نواز، عباس علی بھٹی، حاجی خالد، ارشد منیر ڈار، قمر ظریف، نعمان اعجاز، میاں مون، رانا طلال، ملک ناصر خلیل اور دیگر نے شرکت کی، فورم کے چیئرمین میاں شبیر احمد نے اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے، شرکاء نے کثرت راۓ سے تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے فیصلوں کی توثیق کی، جس کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی نثزاد اطالوی چوھدری محمد الیاس چوہان کو فورم کا یورپ کیلئے چیف آرگنائزر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ رانا محمد افضال انجم پاکستان اوورسیز فری ہینڈ فورم اٹلی کے صدر، اظہر اکرام قریشی جنرل سیکرٹری اور عبدل صمد کھوکھر میڈیا ایڈوائزر ہونگے، اجلاس کے شرکاء نے فورم کے دیگر تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و استحکام اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کے بعد شرکاء کی ڈنر سے تواضع کی گئ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *