پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام جناح ہال آرٹس کونسل میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

رپورٹ:علمدار حسین زیدی، چوہدری زین طاہر نوائے وقت

ساہیوال :پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام جناح ہال آرٹس کونسل میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چند ماہ قبل ہونے والے سکالرشپ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے بچوں میں سکالرشیپس سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی بچی کو الیکٹرک سکوٹی مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اور ڈھائی لاکھ روپے کا سکالرشپ دیا گیا۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو 30 ہزار روپے کا نقد انعام اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو 20 ہزار روپے کا نقد انعام ڈھائی لاکھ روپے کا سکالرشپ دیا گیا اور دو سالہ مفت تعلیم کا پیکج بھی دیا گیا۔ پہلے دس بچوں کو دو سالہ تعلیم بھی مفت فراہم کی گئی۔ تقریب میں ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر الرحمن، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال سعید احمد سگھلا، جنرل سیکرٹری نوید خان بلوچ ،پیٹرن انچیف سوشل ویلفئیر الحاج محمد ندیم چوہدری ،شیخ آصف مہر، اللّٰہ یار، چوہدری عبد الغفار، ڈاکٹر مجتبیٰ جمال، احسان اللّٰہ اعوان، اکرام سنگھلا، ڈاکٹر بلال، چوہدری زاہد ذیلدار، ملک خاور شفیق ڈویژنل ہیڈ تکافل، مہر محد عامر عزیز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر اسامہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز توصیف احمد نے مہمانانِ خصوصی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کی جانب سے بچوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے، تقریب کے اختتام پر پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *