برسلز میں افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت

برسلز: یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’افواجِ پاکستان پائندہ باد‘‘ جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی رہنما مہر صفدر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مقررین نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

مظاہرے کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *