امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے پالیسی کو عملی شکل دینے کی ضرورت ھے،چوہدری محمد عظیم

نمائندہ نوائے وقت

وٹفورڈ: ممتاز کشمیر ی رھنما ء چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ھے ،جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت مسئلہ کشمیرپر عالمی برادری کو دھوکہ دے رھا ھے اور نہ ھی دو طرفہ مسلہ ھے۔ اس پر جب عالمی دباو بڑھتا ھےتو وہ مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسلہ کہتا ھے۔ وہ ایک ناقابل اعتبار ملک ھے ۔مودی گورنمنٹ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو سبوتاژ کر نےکےمنفی ھتکنڈون پر اتر آئی ھے۔چوہدری محمد عظیم نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بیان دیا ھے اس کو عملی شکل دینے کی اشد ضرورت ھے ۔ وہ کشمیر کے دونوں اطراف کشمیر ی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔ پائیدار حل کے لیے کشمیری رھنماوں کو شامل مذاکرات کیا جائے جو مسئلہ کشمیر کے اصل وارث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *