کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر پر ریلی کا انعقاد ، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ساہیوال میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی ۔ کشمیری عوام کے استحصال اور انکے حقوق سلب کرنے کے خلاف یہ ریلی ضلع کونسل سے ڈی سی چوک تک نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ریلی کی قیادت کی۔ ڈی سی جنرل کم واحد، چیف آفیسر اشفاق احمد، ڈسٹرک عامر رشید، سی ای ا احمدیوم استحصال کشمیر کے موقع پرایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ ساہیوال آرٹس کونسل میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے کی۔ واک میں فنکاروں، بچوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *