محسن نقوی کی سربراہی، انڈیا کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ: انڈین میڈیا

انڈین ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جو اے سی سی کے زیر اہتمام ہو اور جس کے سربراہ ایک پاکستانی وزیر ہوں‘

محمد ابرار نوائے وقت

دہلی:بی سی سی آئی کے ذرائع نے اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’انڈین ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جو اے سی سی کے زیر اہتمام ہو اور جس کے سربراہ ایک پاکستانی وزیر ہوں۔‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بینر تلے ہونے والے تمام ایونٹس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی پیر کو شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے
اے سی سی کو آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ اور ستمبر میں شیڈول بائنیل مینز ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ اے سی سی کے موجودہ سربراہ محسن نقوی ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *