ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پانچ سال کی پابندی

سٹاف رپورٹرنوائے وقت

اسلام آباد:پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر دوسرے ممالک سے ڈی پورٹ کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ میں ایک اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی ہے۔ اس نئے ضابطے کا اطلاق تمام ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے شہریوں پر ہوگا۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کا نام بھی 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور ان پر بین الاقوامی سفر کرنے کی پابندی عائد ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *