بیوروچیف نوائے وقت
پشاور:پشاور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہشتنگری میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے کی ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مین خان افریدی صوبائی وزیر برائے ریلیف نیک محمد خان صوبائی وزیر خوراک سمیت دیگر قیادت بھی موجود تھی ۔خاتون رہنما ایم این اے شاندانہ گلزار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی موجودہ ایم این اے اسد قیصر اور صوبہ اسمبلی کے ممبر حاجی فضل الہی سمیت کاٹلنگ سے صوبہ اسمبلی کے ممبر بھی شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ عمران خان نے مضبوط موقف اپنا کر ڈرون حملے بند کروائے اور حکومت سے قبل حیات اباد پشاور میں ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی لائن پر دھرنا دیا ۔عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی بات کی ۔اسی لیے آج فارم 45 کے حکومت والے عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔