ایران نے اصفہان میں مارگرائے اسرائیلی ڈرون کی فوٹیج جاری کردی

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

تہران: ایران نے اصفہان میں مارگرائے اسرائیلی شدہ ڈرون کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ اسرائیلی ڈرون ہرمیس انتہائی جدید ہتھیاروں سے لیس تھا تاہم اسے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کا موقع نہیں ملا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی تباہ شدہ ڈرون کی فوٹیج جاری کردی، اس ڈرون کو مشرقی اصفہان میں مار گرایا گیا ہے، اسرائیلی ڈرون کو ایرانی بری فوج نے نشانہ بنایا، اسرائیلی ڈرون ہرمیس انتہائی جدید اور ہتھیاروں سے مسلح تھا تاہم اسے کسی ہدف کو نشانہ بنانے کا موقع نہیں ملا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ ایرانی دفاعی نظام نے اصفہان شہر میں اسرائیلی کا ہرمز ڈرون مار گرایا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کی فوٹیج بھی جاری کی اور کہا کہ ڈرون گزشتہ رات گرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *