Dawn TV Exclusive :ڈان ٹی وی کا سٹنگ آپریشن:ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے اہلکار یزید بن گئے،اسٹیشن ماسٹر دفتر سے غائب ،بڑی اشیاء کی بکنگ سے انکار

علمدار حسین زیدی کرائم رپورٹر ڈان ٹی وی

ساہیوال: ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر بکنگ کے لیے آنے والے مسافروں کے ساتھ بکنگ کے سامان کے لیے دہرا معیار۔ ہم بڑی اور بھاری چیزوں کو بک نہیں کر سکتے صرف اور صرف چھوٹی چیزیں پھلوں کی پیٹیاں وغیرہ کی بکنگ کر سکتے ہیں۔ ہمیں بڑی چیزوں کی بکنگ کا اختیار نہیں ۔ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر ڈان ٹی وی کے رپورٹر نے وہاں پر موجود سرکاری اہلکار کی گفتگو کو ریکارڈ کر لیا ۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی ٹائم اسٹیشن ماسٹر اپنے دفتر سے غائب تھا اور اس کے دفتر کے باہر کنڈی لگی ہوئی تھی اور ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کے لیے صاف پانی کا بھی انتظام نہیں ہے۔ریلوے میں سامان بکنگ کروانے والے شہریوں کا وفاقی وزیر ریلوے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *