محمد ابرار نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
بنگلورو:انڈیا میں بجٹ ایئر لائن انڈیگو کی ایک پرواز نے بنگلورو میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی انڈیگو کی پرواز گوہاٹی سے چنائے جا رہی تھی اور اس میں 168 مسافر تھے۔
بنگلورو میں ایمرجنسی لینڈنگ سے خبر طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی مدد کے لیے ’مے ڈے‘ کی کال دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں ایندھن کم تھا جس کا پائلٹ کو اُڑان بھرنے کے بعد خیال آیا۔
انڈیگو کی فلائٹ نے ایک ایسے وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جب گزشتہ ہفتے احمدآباد میں طیارے کے حادثے کی وجہ سے انڈیا میں فضائی سفر کرنے والے افراد خوف میں مبتلا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد طیارے کے دونوں پائلٹس کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔