کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ساہیوال میں اہم اجلاس، صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی صدارت

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او محبوب رشید کی بریفنگ، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، چوہدری سلطان، راؤ عبدالکریم، اور عثمان گوندل کی شرکت

نوائے وقت/ڈان ٹی وی ٹیم : رانا وحید /زین طاہر چوہدری/ علمدار حسین زیدی

ساہیوال: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ساہیوال میں اہم اجلاس ۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی۔
صوبائی وزراء سید عاشق حسین کرمانی اور ملک صہیب احمد برتھ بھی ہمراہ ہیں
ساہیوال۔ ڈویژن بھر سے ارکان اسمبلی بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل کی شرکت
کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او محبوب رشید نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈویژن میں 1749 مجالس اور 461 جلوس کے انتظامات مکمل ہیں۔
پولیس کی امداد کیلئے فوج کی 4 جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔
ساہیوال ڈویژن میں 71 افراد کو فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے۔
بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کے 783ویں عرس کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں
عرس کی تقریبات کا آغاز 22 کو ہوچکا ہے جو 6 جولائی تک جاری رہے گا
پنجاب کے تمام ڈویژنز میں جا کر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، خواجہ سلمان رفیق

ساہیوال۔ وزیراعلی پنجاب کی تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خواجہ سلمان رفیق

ساہیوال۔ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور بارش کی صورت میں متبادل انتظامات یقینی بنائے جائیں، ملک صہیب احمد بھرتھ
ساہیوال۔ قیام امن کیلئے ڈویژنل امن کمیٹی کا فعال کردار نہایت اہم ہے، سید عاشق حسین کرمانی
ساہیوال۔ ڈیوٹی پر تعینات عملہ شہریوں کی بحفاظت واپسی تک فیلڈ میں موجود رہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب
ساہیوال۔ مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز سے مانیٹرنگ کی جائے گی، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل
ساہیوال۔ کیٹگری اے کی مجالس اور جلوسوں کیلئے اضافی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، آر پی او محبوب رشید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *