سٹیزن پورٹل سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں متعارف کروایا گیا تھا تاکہ عوامی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جا سکے
سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بنایا گیا وزیراعظم سٹیزن پورٹل گزشتہ دو ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے شہری ضروری مرمت کے باعث پاکستان سٹیزن پورٹل تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے، جس کی وجہ سے یہ ایپلیکیشن بڑی تعداد میں افراد کے لیے مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہی۔
سٹیزن پورٹل سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں متعارف کروایا گیا تھا، اس وقت عمران خان نے سرکاری افسران کی جانب سے عوامی شکایات پر عدم توجہ کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ شکایات اس پورٹل کے ذریعے درج کروائیں۔