صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے لڑکے لڑکی نے پشاور میں کورٹ میرج کر لی،سندھ میں جانوں کو خطرہ ہے،گفتگو

بیوروچیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

پشاور:صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکا لڑکی نے پشاور میں کورٹ میرج کر لی ۔27 سالہ نوجوان نوید علی منگی سکنہ توروڈھیرو لاڑکانہ اور سویرا سکنہ گھمبڑ محلہ فاروقی ضلع خیرپورسندھ نے بتایا کہ ہم دونوں آپس میں خالہ زاد کزن ہیں اور دونوں کے خاندان ہماری مرضی کے خلاف ہمارا رشتہ جوڑنا چاہ رہے تھے تاہم ہم نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی ہے ۔ ہماری زندگی خطرے میں ہونے کے باعث مجبورا خیبرپختنخوا کے پشاور ہائی کورٹ آنا پڑ۔ا پشاور پریس کلب میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں دونوں خاندان ہماری زندگی کے درپے ہیں اور ہماری جان لینا چاہتے ہیں ۔ ہمارے دونوں خاندان ہمارے رشتے کے حق میں نہیں تھے ۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان. نوید علی منگی نے بتایا کہ وہ روزگار کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر ہے جبکہ اس کی کزن دلہن بھی خواتین کی کپڑوں کی سلائی کا کام کرتی ہے۔ ہم دونوں کئی سال سے ایک دوسرے سے محبت کے رشتے میں جڑے تھے۔ تاہم گھر والے ہماری مرضی کے خلاف ہمارا رشتہ جوڑنا چاہ رہے تھے۔ جس کے باعث مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا اور پشاور اگئے ۔ پشاور میں عدالت کے ذریعے اپنا نکاح کروایا اور کورٹ میرج کر لی۔ لڑکے نے اپنی عمر 27 سال جبکہ لڑکی نے عمر 19 سال بتائی۔ تا ہم بتایا کہ ہمارے ہاں 19 سال 18 سال کے عمر میں شادی ہونے کے بعد ہی لڑکے کے گھر میں شناختی کارڈ بنائے جاتے ہیں اسی وجہ سے لڑکی کے پاس شناختی کارڈ نہیں۔ تا ہم لڑکی نے اپنی عمر 19 سال بتائی ہے ۔پشاور پریس کلب میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور سمیت خیبر پختون خواہ کے لوگوں نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا اور پشاور اور خیبر پختونخواہ کی فضا میں تو خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن ہم صوبہ سندھ کے حکومت پولیس اور دیگر اعلی حکام سے اپنی حفاظت اور سیکیورٹی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ہم کسی بھی خطرات سے بچ سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *