سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان کا پاسپورٹ عمومی طور پر یوں تو دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں رینکنگ میں نچلے درجوں میں ہی آتا ہے، تاہم رواں سال ہنلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستان نے 2025 تک 50 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدے کیے ہیں، جب کہ مزید ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے زیرِ غور ہیں۔
اسی طرح گرین پاسپورٹ کے حوالے سے بھی اب تک پاکستان کے 22 ممالک کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے تحت پاکستانی شہری ان ممالک کی شہریت بھی رکھ سکتے ہیں۔