برطانیہ میں لیبر کو بڑا دھچکا،پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی

برطانوی رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے،جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان

سٹاف رپورٹر نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن :برطانوی سیاست میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ قدم انہوں نے پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پر اختلافات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔

پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا، وہ چودہ سال سے لیبرپارٹی سے منسلک تھیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا لگا، پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

زہراسلطانہ چودہ سال سے لیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبر پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہیں۔

انہوں نے جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *