رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
پاکپتن: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک کی زیر صدارت نئے مالی سال کے ریونیو ریکوری اہداف کے حصول کے سلسلے میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر عارف والا تحصیلداروں سمیت متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کے مقررہ اہداف کی بروقت اور مکمل تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی وصولی کے عمل میں شفافیت، تیز رفتاری اور مؤثر مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔