پاکستان میں انسانی ہمدردی بھی مذہبی ہوگئی، غریبوں،ناداروں اورمساکین میں چاول تقسیم کرنا جرم بن گیا۔ مقدمہ درج ، ایک گرفتار

نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل

گجرانوالہ:پاکستان میں انسانی ہمدردی بھی مذہبی ہوگئی،بریانی کی دیگ غریبوں،ناداروں اورمساکین میں تقسیم کرنا جرم بن گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک احمدی کو گرفتار بھی کرلیا۔انسانی ہمدردی کے تحت غریبوں،ناداروں اورمساکین کو کھانا کھلانا کیسے ممنوع ہو سکتا ہے۔اس طرح کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کہیں ہم سب کو ہی نہ لے ڈوبے۔کہیں ایسا وقت نہ آ جائے کہ کسی مرتے ہوئے کو کوئی پانی بھی نہ پلائے۔کیا اب انسانی ہمدردی کے لیے پہلے اپنا عقیدہ ظاہر کرنا پڑے گا۔کیا ہمارا پاکستان انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔کیا اب کسی غریب کی مدد کرنے کے لیے ان سے اجازت لینا ہوگی۔غریبوں،ناداروں اورمساکین میں کھانا تقسیم کرنا کس جرم میں آتا ہے۔ہم ایسا کرکے مستحق لوگوں کا استحصال کررہے ہیں۔اسلام میں غریبوں کا استحصال سخت منع ہے۔ہم سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *