سرحدچیمبر نے 19 جولائی تاجر وں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

تا جر وں نے فنا نس ایکٹ کے 37 اے اور 37 بی 21(S)کو کاروبار و صنعت کیلئے تباہ کن اور خطر نا ک قر ار

حکومت سے فوری طور پر کاروبار دشمن شقوں کے خاتمے کا مطالبہ: صدر فضل مقیم خان

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور:سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خا ن نے حال ہی میں منظور شدہ فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے نافذ کیے گئے کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف 19 جولائی 2025 کو ہونے والی ملک گیر پرامن ہڑتال کی بھرپو حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیر کے روز صدر سر حد چیمبر فضل مقیم خان نے سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جان،چیر مین انجمن تاجران پشاورشوکت علی خان ٗ سرحد چیمبر کے سابق صدور زاہداللہ شنواری ٗ حاجی محمد افضل ٗ فواد اسحق ٗ یگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ٗ جنید الطاف ٗ ندیم رؤف ٗعبا س فواد عظیم ٗ مجیب الرحمان ٗ سجاد ظہیر ٗسیف اللہ ٗ عبدالنصیر ٗ شمس الرحیم ٗ عدنان ناصر ٗآفتاب اقبال ٗ حسن زاہد ین ٗ سابق سینئر نائب صدور نعیم بٹ ٗثناء اللہ خان ٗ عمران خان مہمند ٗ سابق نائب صدر جاوید اختر اور صدر گل ٗ فیض رسول ٗ فضل واحد ٗ احسان اللہ ٗ منور خورشید ٗ سکندر اقبال ٗ مشتاق احمد ٗ پرویز خٹک ٗ قراۃ العین ٗ پیر دلاور ٗ طاہر نواز ٗسرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ٗسمیت تاجروں اور صنعتکاروں اور دیگر کے ہمر اہ ایک پْر ہجو م پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیمبر صدر فضل مقیم خان نے یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل فنانس ایکٹ میں شامل خطرناک شقوں، با لخصو ص انکم ٹیکس آرڈیننس میں شامل کی گئی دفعات 37 اے اور 37 بی کو سخت اور تباہ کن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ میں ایک اور تشویشناک شق سیکشن 21(S) شا مل ہے جس کے تحت دو لاکھ روپے یا اس سے زائد کی کسی بھی نقد ادائیگی کو ٹیکس کی چھوٹ میں شمار نہیں کیا جائے گا چاہے وہ نقد رقم براہِ راست سپلائر کے اکاؤنٹ میں ہی کیوں نہ جمع کروائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *