سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:لندن کے علاقے ”ہیرو“ (Harrow) میں پان اور گٹکے کی پچکاریوں سے بنی رنگولیوں نے سڑکوں، کوڑے دانوں اور دیواروں کی شکل بگاڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جو خاص طور پر رینرز لین اور نارتھ ہیرو کے علاقوں کی ہے۔ یہاں کے باسی شکایت کر رہے ہیں کہ پان اور گٹکے کے سرخ دھبے اب روزمرہ کا منظر بن چکے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ دھبے اکثر ان دکانوں اور ریسٹورنٹس کے باہر دیکھے جاتے ہیں جہاں گٹکا، پان اور چبانے والا تمباکو فروخت کیا جاتا ہے۔ اور اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ ”تحفہ“ کن ملکوں سے آیا ہے۔