عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت خود انحصاری پر مبنی ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت قرار دی جارہی ہے
ایونٹ میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے آلات اور دفاعی مصنوعات کی نمائش
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت،ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی
لندن: دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل 2025 رواں ماہ 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہی، جس میں 90 سے زائد ممالک کی دفاعی صنعتیں شریک ہوئیں۔ اس عالمی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے آلات اور دفاعی مصنوعات کی نمائش کی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے دفاعی وفود، فوجی افسران اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستانی پویلین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
نمائش میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بھی موجود تھے۔ کئی غیر ملکی فرموں نے پاکستانی دفاعی مصنوعات اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجیز خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دینے کے بعد دنیا کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت خود انحصاری پر مبنی ٹیکنالوجی اور پروفیشنلزم کا منہ بولتا ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔