پنجاب حکومت کے زیر اہتمام اقلیتی ہفتہ کا آغاز ،11 اگست 2025 تک جاری رہے گا

شہزادہ عالمگیر بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لاہور:پنجاب حکومت نے اقلیتی ہفتہ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔جو7 اگست سے 11 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
افتتاحی تقریب کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان، لاہور میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر کی شرکت ۔
سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور فرید احمد تارڑ موجود۔
تقریب میں غیر ملکی سفارت کار، سول سوسائٹی اور اقلیتی نمائندے شریک۔
بشپ کیتھیڈرل چرچ آف ریسیوریکشن ندیم کامران نے استقبال کیا۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے دیگر کے ہمراہ چرچ میں پودا لگایا۔
بشپ ندیم کامران نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعاء کرائی۔
تقریبات کا آغاز بین المذاہب رنگا رنگ قافلے سے ہوا۔
جو کیتھیڈرل چرچ سے روانہ ہو کر شہر کے مختلف مقدس مقامات پر جائے گا۔
قافلہ کرشنا مندر اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب ، بادشاہی مسجد پہنچے گا اور مزار اقبال پر بھی حاضری دی جائے گی۔
مینارِ پاکستان پر پر وقار اختتامی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *