لاہور: ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ پر وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر مقدمہ درج

ماڈل نے ‘نامناسب’ لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نہیں لی تھی، ایف آئی آر

نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:اکبری گیٹ پولیس نے لاہور کی وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ایک خاتون ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) کے اہلکار محمد اویس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی، شکایت ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کے خلاف مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی کے الزامات میں درج کی گئی۔

پولیس کی جانب سے اس وقت کارروائی کی گئی جب ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی۔

ڈبلیو سی ایل اے کے اہلکار کا الزام ہے کہ ماڈل نے ’نامناسب‘ لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور متعلقہ اتھارٹی سے اس کے لیے اجازت بھی نہیں لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو کلپ تقریباً چار دن قبل ریکارڈ کی گئی تھی اور بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نے محکمے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا اور مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *