ڈپٹی جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب میرپور آزاد کشمیر چوہدری خالد محمود انجم کے اعزاز میں چوہدری صابر نوشاد پوٹھی کی تقریب ، پوٹھی خاندان کی ممتاز شخصیات کی شرکت

چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر گریٹر مانچسٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

بریڈ فورڈ : چئیرمین میاں محمد بخش ویلفئیر ٹرسٹ ، سیاسی ، سماجی و مزہبی شخصیت ، چوہدری صابر نوشاد پوٹھی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب میرپور آزاد کشمیر چوہدری خالد محمود انجم کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پوٹھی خاندان کے چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ ، چوہدری معروف پوٹھی ، معروف بزنس مین و سابق صدر کشمیر پی ٹی آئی ڈیوزبری چوہدری محمد فاضل ، صدر کشمیر پیس فورم ڈیوزبری برطانیہ چوہدری طاہر حنیف آف ڈیوز بری ، صحافی چوہدری افتخار پوٹھی ، چوہدری شیراز آف جنگیاں کوٹلہ ، غلام مرتضی ، چوہدری محمد شعبان ، ارشد ملک ، چوہدری اسد غالب ، چوہدری فہد غالب ، حافظ انس صابر پوٹھی ، چوہدری شمریز ، صوفی مظہر ، چوہدری نثار ، ناہید چیمہ ، چوہدری ماجد آف گادیاں ، حافظ محمد ناظم و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود انجم نے کہا کہ پوٹھی خاندان سے راقم کا تعلق آج کا نہیں ہے زمانہ طالبعلمی سے اس خاندان سے واسطہ چلا آ رہا ہے جو دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے۔ اس خاندان نے ہمیشہ ہر ایک کو عزت دی ہے۔ جب بھی یوکے آیا چوہدری صابر نوشاد پوٹھی نے اپنی بے لوث محبتیں نچھاور کر کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے دل میں اپنی عزت کو بڑھایا جس پر انکا شکر گزار ہوں۔
آج کی تقریب میں چوہدری صابر نوشاد پوٹھی نے مہمان خصوصی کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے جبکہ چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ ہمیشہ ہی میرے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور پاکستان و کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ اپنی آرا سے بندہ ناچیز کو بہتر سے بہترین کی طرف لانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں جس پر دل سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری خالد محمود انجم بے باک ، نڈر ، جرات مند صحافی ہیں انکا ماضی بے داغ ہے یاروں کے یار ہیں اور اپنے پیشے سے گہرا لگاو رکھتے ہیں۔ جس کی بدولت انتہائی قلیل عرصے میں اپنا اچھا مقام بنایا ہے جس پر ہمارے سر فخر سے بلند ہو جاتے ہیں۔
کشمیر پی ٹی آئی ڈیوز بری کے سابق صدر چوہدری محمد فاضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پروقار تقریب منعقد کرنے پر اپنے بھائی چوہدری صابر نوشاد پوٹھی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی فیملی کی چیدہ چیدہ شخصیات کو مدعو کر کے اس دعوت شیراز کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
میزبان تقریب چوہدری صابر نوشاد پوٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری خالد محمود انجم صحافت کے درخشنداں ستارے ہیں۔ جنہوں نے محنت سے آج یہ مقام بنایا ہے۔ اللہ پاک نے آج انکو عزتوں سے نوازا ہے۔ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے بھائی کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں۔ برطانیہ میں مقیم دوست احباب چوہدری خالد محمود انجم سے بہت ہی لگاو رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انکو برطانیہ آئے ہوئے تین ماہ ہونے کو ہیں لیکن دوست احباب انکے اعزاز میں آج بھی دعوتیں رکھ رہے ہیں جو کہ ان سے پیار کرنے کی واضع مثال ہے ۔
چوہدری خالد محمود انجم نے مذید کہا کہ صحافت ہی میرا اوڑھنا اور بچھونا ہے اللہ پاک سے ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھ بندہ ناچیز کو ہمیشہ اتنی ہمت دیے کہ سچ کو سچ لکھ سکوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *