سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کا دورہ ساہیوال، ترقیاتی کاموں کا جائزہ ، کمشنر،ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی ای او ، چیف آفیسر ہمراہ

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کا دورہ ساہیوال۔ پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے محمد پور روڈ پر زیر تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈسپوزل اسٹیشن پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر اصف طفیل ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود ، ایم ڈی واسا تنویر قیصر، ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔چائنیز کمپنی کے مسٹر شی نے جاری پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے ہیں جن کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اورمعیار و رفتار دونوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری کے ساتھ انجام دیں اور تکمیل میں درپیش رکاوٹیں فوری دُور کی جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ پر لیبر اور مشینری کی تعداد کو بھی بڑھایاجائے۔ انہوں نے جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔بعد ازاں انہوں نے ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے تحصیل ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر ستھرا پنجاب پروگرام بارے بریفنگ لی اور فیلڈ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *