عوام کی رکھوالی کرنے والوں کے کرتوت،خاتون کو بھی نہ بخشا:غیر ملکی بائیکر سے غیر اخلاقی گفتگو کرنے والے 3پولیس اہلکار معطل

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

بٹگرام : غیر ملکی خاتون بائیکر سے غیر اخلاقی گفتگو کرنے والے 3پولیس اہلکار معطل کردیئے گئے ۔
نوائے وقت ، ڈان ٹی وی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون بائیکر ہزارہ ڈویژن کے ضلع بٹگرام سے گزر رہی تھی کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر عجیب و غریب سوالات شروع کردیئے ۔
غیر ملکی خاتون کے ہیلمٹ میں نصب کیمرے نے تمام گفتگو ریکارڈ کر لی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی ردِعمل سامنے آیا جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *