کورٹ رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے جوڈیشل ڈپارٹمنٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں رپورٹ جمع کروائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی وفاقی کابینہ کو جاری کیے گئے توہینِ عدالت کے نوٹس بعض قانونی معاملات طے ہونے سے قبل قابلِ عمل نہیں ہیں۔
یہ رپورٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کیس فائل میں جمع کرائی گئی ہے، جنہوں نے اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کی درخواست کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیرِاعظم اور ان کے وزرا کے خلاف عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر جاری کیے گئے نوٹس قابلِ نفاذ نہیں ہیں۔
رجسٹرار آفس نے اپنی رپورٹ میں 3 بنیادی قانونی نکات پر غور کے لیے لارجر بینچ بنانے کی تجویز دی ہے۔