ٹورازم رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
گلگت بلتستان :حکومتی نااہلی ،غیر معمولی ماحولیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث اس سال گلگت بلتستان (جی بی) میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جس سے مقامی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات، قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے خطے میں سیاحت میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔