الجنت انسٹیٹیوٹ لئیٹن کے زیر اہتمام میلاد جلسے و جلوس کا اہتمام ، صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی مہمان خصوصی

رپورٹ ، تصاویر:راجہ طارق محمود خان

لندن:الجنت انسٹیٹیوٹ لئیٹن کے زیر اہتمام اس سال بھی میلاد کے جلسے و جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
یہ جلوس تین بجے الجنت انسٹیٹیوٹ سے شروع ہوا۔ جس کی قیادت پیر سید اشتیاق حسین شاہ، قاری محمود الحسن فِراشوی، راجہ اللہ دتہ، قاری صادق ضیائی، حافظ شاہ محمد اور دیگر کر رہے تھے۔
میلاد کے جلوس کے راستے پر ہر طرف کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس میں رنگ برنگے بینرز اور جھنڈے شرکاء کی جانب سے لہرائے جا رہے تھے۔ ہر طرف اللہ اکبر، یارسول اللہ اور عید میلاد النبی کی صدائیں بلند کی جا رہی تھی۔
یہ جلوس پانچ بجے غوثیہ ہال والتھم سٹو میں پہنچ کر ایک جلسے کی صورت میں اہتمام پذیر ہوا۔ اس میلاد النبی جلسے کے مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی تھے۔
صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی نے اپنے حطاب میں کہا کہ نبی کریم کی ولادت تمام جہانوں کے لئے رحمت کا دن ہے ان کا کہنا تھا کہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ نوجوان نسل کو عشق رسول کی طرف راغب کیا جائے اور نبی کریم کی تعلیمات کے مطابق زندگی کو بسر کیا جائے۔
دیگر حطاب کرنے والوں میں پیر سید اشتیاق حسین شاہ، علامہ جنید عالم، راجہ اللہ دتہ، علامہ اسلام قادری، علامہ ثناء اللہ سیٹھی، حافظ شاہ محمد، قاری مفتی میر حسین ضیائی(پاکستان )، قاری محمد علی (پاکستان )، سید الطاف حسین شاہ(پاکستان )، حافظ حسنات قادری، سید سبطین علی، سید صداقت حسین(پاکستان )، قاری مطلوب حسین، ناصر رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء محفل میں راجہ محمد الیاس، چوہدری عبدالمجيد، حافظ علی اکبر، پروفیسر ظفر ایڈووکیٹ، چوہدری شوکت علی، چوہدری دلپذیر، حاجی سلیمان، ذوالفقار علی، علامہ اشتیاق قادری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *