Nawa-i-waqt Special Interview: سہولیات فراہم کرنا واسا کی اولین تر جیحات، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھوکا نوائے وقت ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ، اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی یوکے سے خصوصی انٹرویو

ڈان بیوروچیف رانا وحید کا لیا گیا انٹرویو دیکھیں

ساہیوال: شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور دیگر سہولیات فراہم کرنا واسا کی اولین تر جیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کو در پیش مسائل کے لئے فوری واسا کے دفتر رابطہ کرنا چا ہئے تاکہ ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔یہ بات ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو نے
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئراخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ، اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی
یو کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے واسا تمام وسائل بروئے کارلارہا ہیں۔ شہر سے اٹھائے جانے والے کوڑے کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی حدود میں زیر زمین سیوریج لائنوں، اوپن سیوریج چینلز اور اوپن سیوریج ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کی ذمہ داری واسا کی ہوگی ۔مین اریگیشن ڈرینز کی صفائی کی ذمہ داری اریگیشن محکمہ کی ہے کہ شہر کے تمام مین ہولز پر پسپ اور ایم سی ساہیوال کی جانب سے مہیا کئے گئے مین ھولز کے ڈھکن رکھے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہر میں جلد سیوریج لائنوں کو بچھایا جارہا ہے جس سے شہر کے دیرینہ مسائل تر جیحاتی بنیادوں پر حل ہوجائیں گے کسی بھی مسائل پر فوری واسا کے دفتر رابطہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *