Nawa-i-waqt Exclusive interview: ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نےکام شروع کر دیا،انجوگرافی کی سہولت، مریضوں کو مقامی سطح پر علاج ملنا شروع،پرنسپل میڈیکل کالج

اسی ہفتے انسٹیٹیوٹ میں انجوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری کی سہولیات بھی شروع ، دل کے مریضوں کا ساہیوال ہی میں جدید علاج ہوگا، ڈاکٹر اختر ملک کا نوائے وقت ، ڈان ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت , ڈان ٹی وی سے پرنسپل میڈیکل کالج ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر اختر ملک کا انٹرویو ملاحظہ کیجیے

ساہیوال: شہریوں کے لئے علاج کی بہترین سہولیات کے لئے پروفیسرز اور ڈاکٹرز ہمہ وقت اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ ایمر جنسی میں میڈیکل،سر جیکل اور نیورو سمیت سینئر رجسٹرار ڈیوٹیاں ادا کر رہے ہیں۔ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں بہتری کے لئے تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کے لئے بھی بہترین اصلاحات کی جارہی ہیں تاکہ اچھے ماحول میں اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اختر ملک نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع
ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئرایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ،اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر چئیر مین پریس کلب عزیز الحق گورائیہ ممبران پریس کلب چوہدری نجیب احمد،سید علمدار زیدی بھی موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔یہاں انجوگرافی کی سہولت کا آغاز ہو چکا ہے اور مریضوں کو اب مقامی سطح پر علاج ملنا شروع ہو گیا ہے۔اسی ہفتے انسٹیٹیوٹ میں انجوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری کی سہولیات بھی شروع کر دی جائیں گی۔اس اقدام سے دل کے مریضوں کو لاہور یا دوسرے بڑے شہروں کے بجائے ساہیوال ہی میں جدید علاج کی سہولت مل سکے گی۔شہریوں نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے قیام اور علاج کے آغاز پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔جلد ہی ساہیوال میں فالج کے مریضوں کے لیے انجیکشن مہیا ہو جائے گا۔ ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کو بہتر کیا جا رہا ہے اور ایمرجنسی میں سینیئر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی ہے سر انجام دے رہے ہیں۔ مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اصلاحات کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی میں آنے والے ہر مریض کو فری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے دوران استعمال ہونے والی ادویات بھی مریضوں کو فری مہیا کی جا رہی ہے۔ اب روسٹر کے مطابق ہر پروفیسر آؤٹ ڈور میں مریضوں کو چیک کر رہے ہیں۔ گائنی اور بچوں کے وارڈ میں بہترین اصلاح اصلاحات کی جا رہی ہےاور واڈوں میں بیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال کی کنٹین اور سائیکل سٹینڈ کوبہتر کیا جا رہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی کو الگ راستے کے بارے میں بھی پلان بنایا جا رہا ہے۔ لانڈری سمیت دیگر معاملات میں اصلاحات کی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہما وقت ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *