ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی زیر صدارت پیسیپ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسیپ عمر جاوید، ایم ڈی واسا تنویر قیصر، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی ٹیم لیڈر احمد ملک، ماہرہ خان، سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور تکمیل کی مجوزہ ٹائم لائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر جاوید نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیسیپ پراجیکٹ کے تحت شمالی سسٹم 30 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ جنوبی نظام اگلے ماہ کے وسط تک فعال ہو جائے گا، جس میں جدید پونڈز اور ڈسپوزل سسٹمز شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وفد اورپیسیپ ٹیم کے ہمراہ شمالی ڈسپوزل سنٹر، جی ٹی روڈ اور ایل بی ڈی سی پارک کی سائٹس کا معائنہ کیاجہاں انہوں نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسیپ عمر جاوید نے یقین دہانی کرائی کہ شہر کو بہترین سیوریج اور ماحول دوست نظام فراہم کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *