سپورٹس رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:کھیل کی دنیا میں کرکٹ کا ایک نیا فارمیٹ متعارف کروایا گیا ہے جسے ٹیسٹ ٹوئنٹی کا نام دیا گیا ہے۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس فارمیٹ کو کرکٹ کے ارتقا کا اگلا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ایسا طرزِ کرکٹ ہو گا جو ٹیسٹ کی حکمتِ عملی کو ٹی ٹوئنٹی کی شدت اور رفتار سے جوڑے گا۔
یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا 80 اوورز پر مشتمل فارمیٹ ہوگا جس میں ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، اور پہلی اننگز کے رنز دوسری اننگز میں بھی شامل کیے جائیں گے۔
ایک ہی دن میں مکمل ہونے والا یہ میچ نتیجہ خیز، تیز اور حکمتِ عملی سے بھرپور ہوگا، جس کا نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا، سب ممکن ہیں۔