پاکستان افغانستان جنگ: سات پاکستانیوں کی لاشیں واپس،’اصغر مزدوری کرنے سرحد پار گیا تھا‘

نمایندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

چمن:عالمی امدادی تنظیم ’ہلال احمر‘ نے کہا ہے کہ افغانستان سے سات پاکستانی شہریوں کی لاشیں بلوچستان کے سرحدی شہر چمن منتقل کر دی گئی ہیں جن میں دو سکیورٹی اہلکار اور پانچ عام شہریوں کی ہیں۔
یہ اموات منگل اور بدھ کی درمیانی شب اور بدھ کی صبح چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہوئیں جن میں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان 48گھنٹوں کے لیے (جمعے کی شام چھ بجے تک) جنگ بندی نافذ ہے تاہم چمن اور دوسرے سرحدی علاقوں کے رہائشی بدستور خوف، پریشانی اور غیریقینی کی کیفیت میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *