پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیر انتظام چھٹی عالمی کانفرنس کی تیاریاں شروع ، آئندہ سال 12 اور 13 فروری کو ہو گی

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیر انتظام چھٹی عالمی کانفرنس کی تیاریوں کا آغازکر دیا گیا۔ یہ کانفرنس آئندہ سال 12 اور 13 فروری کو منعقد ہو گی۔ اس عالمی کانفرنس کا مرکزی موضوع ”ماحولیات، ادب اور ثقافت: ایک نئے مکالمے کی تلاش” ہے۔اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات اور تحقیقی موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہ یہ کانفرنس عالمی سطح پر ماحولیاتی مسائل خصوصاً ساہیوال ڈویژن کو درپیش مقامی چیلنجز جیسے سیلاب کی روک تھام، دریا کے کناروں کا کٹاؤ اور پانی کے وسائل کی دیکھ بھال پر غور و خوض کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقالات میں ان مقامی مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس صرف ادبی نہیں بلکہ ایک علمی پلیٹ فارم ثابت ہونی چاہیے جہاں تخلیقی سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی ذہنوں کو ماحولیات کے مسئلے سے جوڑنا ہے تاکہ سائنس اور آرٹ کے امتزاج سے ایک مثبت بیداری لائی جا سکے۔ علمی اردو کانفرنسز کا انعقاد ساہیوال آرٹس کونسل کی جانب سے ادب کے فروغ کی ایک اور کڑی ہے جسے بھرپور انداز سے منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *