Nawa-i-waqt Exclusive:غیرقانونی بھرتیاں؛ چیئرمین پی اے آر سی، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار

چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ اسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا، ایف آئی اے

نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل ، ڈان ٹی وی

اسلام آباد:ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے اس معاملے میں ملوث ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ اسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *