پیرا فورس تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرے، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے اظہار خیال

محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ملتان /بہاول پور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پیرا فورس تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائے اور غیرقانونی املاک کھڑی کرنے والے افرادکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ مقامی صحافی اللہ وسایا ہاشمی کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر قرة العین، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اقبال خاکوانی،ایس ڈی او پیرا فورس بہاول پور سٹی اصغر علی اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پیرا فورس کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں انچارج پیرا فورس اصغر علی نے ڈپٹی کمشنر کو بہاول پور شہر میں تجاوزات آپریشن سے متعلق اور اندرون بازار تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پیرا فورس کی اب تک کی مجموعی کارکردگی اور دیگر حکومتی ہدایات کے مطابق کی جانے والی کاروائیوں و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے تجاوزات کے خاتمے ، ذخیرہ اندوزی اور زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف مہم میں پیرا فورس کو ہدایات جاری کی اور کہا کہ پیرا فورس کے افسران مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *