سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر انتظام دیہاتی کرکٹ بورڈ کے تعاون سے دیہاتی کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ شروع ، نعمان قیصرمہمان خصوصی، مہر محمد عامر رشید بھی موجود

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال میں دیہاتی کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر انتظام دیہاتی کرکٹ بورڈ کے تعاون سے دیہات میں کرکٹ کے فروغ کے لیے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ ساہیوال میں دیہاتی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی نعمان قیصر ایس ڈی او پیرا فورس ساہیوال تھے اور ان کے ہمراہ مہر محمد عامر رشید ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال موجود تھے۔ اس موقع پر نعمان قیصر کھلاڑیوں میں گل مل گئے اور کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا گیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرہ کے لیے بچوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ جن ملکوں کے گراؤنڈ اباد ہوتے ہیں ان ملکوں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *