نورفاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:پاکستان کے مایہ ناز نیزہ باز اور پہلے ایتھلیٹکس چیمپئن ارشد ندیم اور انڈیا کے مشہور ایتھلیٹ نیرج چوپڑا ایک بار پھر مدمقابل آئیں گے۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ آئندہ ماہ اگست میں پولینڈ میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں کی مشہور سیریز ’وانڈا ڈائمنڈ لیگ‘ میں ہوگا جس کا اعلان اولمپکس کی ویب سائٹ پر کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ برس پیرس میں اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک دوسرے کے سامنے آئیں گے۔