ایشیا کپ ہاکی انڈر 18 فائنل: جاپان نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی

پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنیلٹی شوٹ آؤٹس پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا

سپورٹس رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

چین :چین میں 18 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایشیا ہاکی کپ 2025 کے فائنل میں جاپان نے اتوار کو پاکستان کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنیلٹی شوٹ آؤٹس پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں ناقابل شکست رہا تھا۔

پہلے میچوں میں پاکستان نے میزبان چین کو دو ایک، بنگلہ دیش کو چھ تین، سری لنکا کو نو صفر اور ہانگ کانگ کو آٹھ صفر سے ہرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *