ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں موت پر پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج، مظاہرے شروع ،کراچی میں امریکی قونصل خانے پر دھاوا، 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹس

کراچی، لاہور، اسلام آباد:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں موت ہونے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
کراچی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت شدید جھڑپیں ہوئیں جب مظاہرین امریکی قونصل خانے کی بیرونی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق احتجاج کے دوران 12 افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستے، جہاں سفارتی مشنز اور پارلیمنٹ واقع ہیں، ٹریفک اور عوامی نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کے دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس سے شیلنگ بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *