رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال : ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عثمان ٹیپو کے ہمراہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول اور جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور پولیس نفری کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے جامع اور مؤثر انتظامات کیے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔